’جہاز ٹیک آف کرنے والا تھا، میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو جہاز کے پَروں سے یہ چیز بہہ رہی تھی، فوری چیخنے لگ گیا کیونکہ۔۔۔‘ مسافر نے ایسا کیا دیکھ لیا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے

’جہاز ٹیک آف کرنے والا تھا، میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو جہاز کے پَروں سے یہ ...
’جہاز ٹیک آف کرنے والا تھا، میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو جہاز کے پَروں سے یہ چیز بہہ رہی تھی، فوری چیخنے لگ گیا کیونکہ۔۔۔‘ مسافر نے ایسا کیا دیکھ لیا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوارک سے یونائیٹڈ ایئرلائنز کا ایک طیارہ پرواز کے لیے بالکل تیار تھا کہ ایسے میں ایک مسافر نے اس کے پروں سے ایسی چیز بہتی دیکھ لی کہ چیخنے لگ گیا اور پرواز ہی روک دی گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ پرواز نیوارک سے اٹلی جانے کے لیے اڑان بھرنے ہی والی تھی کہ ایک مسافر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسے جہاز کے پروں سے تیل بہتا ہوا نظر آیا، جس پر اس نے شور مچا دیا اور جہاز کے عملے کو بلایا۔ عملے نے جب یہ ماجرا دیکھا تو پائلٹ نے جہاز کو روک دیا اور پرواز منسوخ کر دی گئی۔

’اچانک مجھے ایسا لگا جیسے جہاز سے کوئی چیز ٹکرائی ہے کھڑکی سے باہر دیکھا تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ جہاز پر۔۔۔‘ دوران پرواز ایسا واقعہ کہ ہر مسافر کی چیخیں نکل گئیں، بدلے میں ائیرلائن نے مسافروں کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم پروں سے تیل بہنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔مسافروں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں صارفین کی بڑی تعداد اسے دیکھ رہی ہے۔یونائیٹڈ ایئرلائنز حالیہ چند مہینوں سے عالمی میڈیا کی زینت بنتی آ رہی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے سے مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات اس کی وجہ شہرت بنے ہوئے تھے۔ اب اس انوکھے واقعے نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے کسٹمرز کو اور خوفزدہ کر دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...