دورہ ویسٹ انڈیز ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،اوپنر روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ جگہ بنانے میں ناکام

دورہ ویسٹ انڈیز ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،اوپنر روہت ...
دورہ ویسٹ انڈیز ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،اوپنر روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ جگہ بنانے میں ناکام

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،اوپنر روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ،اختلافات کے باوجود  انیل کمبلے کوچ کا عہدہ سنبھالے رہیں گے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے جمعرات کے روز دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، 

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور فاسٹ باؤلر کلدیپ یادو کو  ٹیم میں اِن اور اوپنر روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو حتمی سکواڈ سے آؤٹ کر دیا گیا لیکن  بھارتی بورڈ نے  ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔چمپیئن  ٹرافی کےسیمی فائنل کے  دوران بھارتی ٹیم کا اعلان کرتے وقت  انڈین سلیکٹرز  کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان دونوں نوجوان کھلاڑیوں پر غور کیا ہے لیکن تجربہ نہ ہونے کے سبب انہیں ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی۔یاد رہے کہ چیمپیئن ٹرافی کے آخری دنوں میں زخمی ہونے والے منیش پانڈے کی جگہ ہندستانی ٹیم میں شامل کئے گئے  وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنی جگہ برقرار  رکھنے میں کامیاب رہے  ہیں ۔ہ

بھارتی ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنا ہے ۔ پہلا ون ڈے 23 جون کو کوئنس پارک اوول میدان پر کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ میں چمپئنز ٹرافی ختم ہونے کے بعد براہ راست ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 25 جون کو کوئنس پارک اوول میدان میں، تیسرا میچ 30 جون کو ، چوتھا میچ دو جولائی کو اور پانچواں میچ چھ جولائی کو سبینا پارک میں کھیلا جائے گا۔واحد ٹوئنٹی 20  میچ 9  جولائی کو سبینا پارک میں ہی ہوگا۔

بھارتی 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ۔ورات کوہلی (کپتان)، شکھر دھون، رشبھ پنت، اجنکیا رہانے، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، کیدار جادھو، ہردیک پانڈیا، روی چندرن اشون، رویندر جد یجہ، محمد سمیع، امیش یادو، بھونیشور کمار ، کلدیپ یادو اور دنیش کارتک۔

مزید :

کھیل -