جوتا ساز کمپنی نائیک کا 2 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ، 1400 افراد متاثر ہوں گے

جوتا ساز کمپنی نائیک کا 2 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ، 1400 افراد متاثر ہوں ...
جوتا ساز کمپنی نائیک کا 2 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ، 1400 افراد متاثر ہوں گے

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف جوتا ساز کمپنی ’نائیک ‘نے سادگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے 2 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمپنی کے اس فیصلے سے دنیا بھر میں مذکورہ کمپنی کے 1400 کے قریب ملازمین متاثر ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نائیک کمپنی نے نئی مہم ” گاہک سے براہ راست رابطہ“ کے نام سے شروع کی ہے جس کے تحت دنیا بھر کے 10 ممالک کے 12 بڑے شہروں میں نائیک کمپنی اپنی پیداوار کم کردے گی ۔ اس اقدام سے کمپنی کے ایک چوتھائی ڈیزائن ختم ہو جائیں گے۔

28 سالہ نوجوان لڑکی اور 83 سالہ بزرگ شہری، دونوں ایک دوسرے کے پیار میں پاگل اور پھر۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہر مَرد کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

نائیک برانڈ کے صدر ٹریور ایڈورڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کچھ نئے اقدامات کرنے جا رہی ہے ، مالی سال 2018 سے کمپنی جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور وسطی چین میں اپنی توجہ مبذول کرے گی اور غیر ضروری ڈیزائن ختم کرکے صرف وہی جوتے تیار کرے گی جو گاہکوں میں پسند کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں نائک کمپنی کے 70 ہزار 700 ملازمین ہیں ، ملازمین میں کمی کے فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی کے 1400 ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

مزید :

بزنس -