ایف سی کی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ایف سی کی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے ...
ایف سی کی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / ژوب (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی ) نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے آپریشن رد الفساد کے تحت ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لی گئی اشیاءمیں 49 عدد آر پی جی سیون راکٹ، 6 مائینز، 5 عدد آئی ای ڈیز، 49 عدد فیوز، اینٹی ائیر کرافٹ گن، 95 بکس اینٹی ائیر کرافٹ گن راو¿نڈز اور مختلف ساخت کے دیگر ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔

مزید :

قومی -