اشتعال انگیز تقریر کا الزام ، بھارتی عدالت نے معروف یوگا گرو بابا رام دیو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اشتعال انگیز تقریر کا الزام ، بھارتی عدالت نے معروف یوگا گرو بابا رام دیو کے ...
اشتعال انگیز تقریر کا الزام ، بھارتی عدالت نے معروف یوگا گرو بابا رام دیو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

  

روہتک(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست ہریانہ کی  عدالت نے ہندوستان کے معروف ’’یوگا گرو ‘‘ بابا رام دیو کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےایس پی روہتک  کو حکم دیا ہے کہ  وہ فوری بابا رام دیو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہریانہ کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں کورٹ نے کئی مرتبہ بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معروف یوگا گرو بابا رام دیو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس پی روہتک کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بابا رام دیو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں ۔واضح  رہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر  کانگریس کے سابق وزیر سبھاش بترا نے رام دیو کے خلاف کیس درج کرنے کے لئے کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، کورٹ نے بابا رام دیو کے خلاف کئی مرتبہ وارنٹ جاری کیا، مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ پچھلی تاریخ پر بھی کورٹ نے پیش ہونے کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ  جاٹ ریزرویشن تحریک کے زیر اہتمام ایک خیر سگالی کانفرنس میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے رام دیو نے کہا تھا کہ اگر آئین سے ان کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہوتے تو  وہ ’’ بھارت ماتا کی جے‘‘  کا نعرہ نہ لگانے والے لاکھوں لوگوں کا  سر قلم کر دیتے۔

مزید :

بین الاقوامی -