کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا

کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو مزید وقت دینے سے انکار ...
کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دی ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں آئی سی جے نے بھارت کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے6ماہ کا وقت دینے کی بھارتی استدعا مسترد کردی ہے.
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف نے دہلی سرکار کی جانب سے مزید مدت مانگنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے لئے دعویٰ دائر کرنے کے لئے ٹائم لائن مقرر کردی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو13ستمبر تک دعویٰ دائر کرنے کی مہلت دی ہے جبکہ پاکستان کو جوابی دعویٰ دائر کرنے کے لئے13دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے اس حوالے سے رجسٹرار عالمی عدالت انصاف نے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -