ویرات کوہلی نے ایک ایسی کمپنی کے ساتھ 100کروڑ روپے کی ڈیل کر لی کہ پوری بھارتی ٹیم ہی دنگ رہ گئی

ویرات کوہلی نے ایک ایسی کمپنی کے ساتھ 100کروڑ روپے کی ڈیل کر لی کہ پوری بھارتی ...
ویرات کوہلی نے ایک ایسی کمپنی کے ساتھ 100کروڑ روپے کی ڈیل کر لی کہ پوری بھارتی ٹیم ہی دنگ رہ گئی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایم آر ایف کے ساتھ 100 کروڑ روپے کی نئی بیٹ اسپانسر شپ ڈیل کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کا پہلے ہی اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ تھا جس کی اب تجدید کردی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ہی کوہلی نے کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی ایک معروف کمپنی کے ساتھ ریکارڈ 110 کروڑ روپے کی ڈیل کی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل کوہلی نے ایک سافٹ ڈرنک کمپنی سے معاہدے کی تجدید سے صرف اس وجہ سے انکار کردیا تھا کہ جب وہ خود کو اس طرح کے مشروبات نہیں پیتے تو پھر دوسرے لوگوں کو ترغیب کیسے دے سکتے ہیں۔ اس ڈیل کی معیاد8 برس ہوگی۔

مزید :

کھیل -