فیفا ورلڈ کپ کے لئے تیار کئے گئے سب سے بڑے سٹیڈیم میں آگ لگ گئی

فیفا ورلڈ کپ کے لئے تیار کئے گئے سب سے بڑے سٹیڈیم میں آگ لگ گئی
فیفا ورلڈ کپ کے لئے تیار کئے گئے سب سے بڑے سٹیڈیم میں آگ لگ گئی

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا عالمی کپ2018ءروس میں منعقد ہوگا جس کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں، پرانے فٹ بال گراﺅنڈ ز کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے جبکہ نئے سٹیڈیم بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔ لیکن وولگوگرادمیں زیر تعمیر سب سے بڑے اسٹیڈیم میں تعمیرات کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث سٹیڈیم کی تعمیرات روک دی گئی ہیں۔

چمپیئنز ٹرافی، بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست، اتوار کوہائی ولٹیج مقابلہ ،فائنل میں شاہینوں کا ٹاکرا کوہلی الیون سے ہوگا

تفصیلات کے مطابق روس فیفا کپ 2018ءکی میزبانی کر رہا ہے جس کے لئے بڑے پیمانے پر تعمیرات کی جارہی ہیں، اسی دوران فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے تعمیر کیے جانے والے سٹیڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے سٹیڈیم کو گھیرے میں لے لیا، سٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں اور فائر فائٹرز کی ایک بڑی تعداد نے اس آگ پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ، روسی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کر تے ہوئے حفاظتی انتظامات کوبر وقت پورا کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔

مزید :

کھیل -