شیخ رشید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے کر میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ جیت لی ،کرسی سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کر دیا

شیخ رشید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے کر میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ جیت ...
شیخ رشید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دے کر میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ جیت لی ،کرسی سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالی گاؤں (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی ریاست مہارا شٹر  کی میونسپل کارپوریشن میں میئر کے ہونے والے انتخاب میں کانگریس کے امیدوار شیخ رشید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو  6 ووٹوں سے شکست دے کر  کامیابی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ریاست مہارا شٹر  میں مسلمانوں کے سب سے بڑے شہر  اور  4 سو کروڑ کا بجٹ والی کارپوریشن مالی گاؤں میں گذشتہ ماہ بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جس میں کانگریس نے28 ، این سی پی جنتادل اتحاد 27 ، بی جے پی 9، شیو سینا 13 اور ایم آئی ایم نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ 84 سیٹوں والی اس کارپوریشن میں عوام نے کسی بھی ایک پارٹی کو اکثریت نہیں دی تھی، اقتدار حاصل کرنے کے لئے سیکولر پارٹیاں ایک دوسرے کے مخالف رہیں اور کانگریس نے شیو سینا سے اتحاد کرلیا  تھا جس نے واضح کامیابی حاصل کر لی ،شیخ رشید کانگریس کی طرف سے میئر اور شیوسینا کا امیدوار ڈپٹی میئر منتخب ہو گیا ۔میئرکی کرسی پر بیٹھتے ہی شیخ رشید نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے شہر سے ناجائزتجاوزات ہٹائیں گے ، ٹریفک کے نظام کو صحیح کرنے اور شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے یہ کام ضروری ہے۔