عمر اکمل کو سوشل میڈیا پر انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف تاریخ فتح حاصل کرنے پر پاکستان کو ٹویٹر پر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا ۔
Congratulations to our Pakistani team on making it to the finals...
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) June 14, 2017
well done #proudpakistani #gogreensgo ????????@RealPCB_Live
تفصیلات کے مطابق عمرا کمل نے قومی ٹیم کی کامیابی پر پیغام جاری کیا کہ ’پاکستان کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک ہو ‘،بس پھر ہونا کیا تھا ،صارفین نے عمر اکمل کے پیغام جاری کرنے پر ایسے ایسے مزاحیہ رد عمل دیے کہ ٹویٹر پر ہنسی کا طوفان آ گیا ۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ’جانی سارا کریڈٹ آپ کو جاتاہے کیونکہ نہ تو آپ گندے کام کرتے پکڑے جاتے ،نہ ٹیم سے باہر ہوتے اور نہ ہم آج فائنل میں ہوتے ‘۔
اس طرح کے کئی دیگر پیغامات بھی دیکھنے میں آ ئے تاہم دوسری جانب عمر اکمل کے مداحوں نے بھی انہیں خوب حوصلہ دیا اور انہیں دوبارہ سے اچھی پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کرنے کیلئے کہا ۔