ایک ایسا اسم اللہ جس کے عامل پر زمین اور آسمان کے تمام راز منکشف ہو جاتے ہیں

ایک ایسا اسم اللہ جس کے عامل پر زمین اور آسمان کے تمام راز منکشف ہو جاتے ہیں
ایک ایسا اسم اللہ جس کے عامل پر زمین اور آسمان کے تمام راز منکشف ہو جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نظام الدولہ) اللہ کریم کی ذات بصیر وعلیم کے کسی اسم کا ذاکر بننے والا انسان غیرمعمولی ذہانت اور حسیات کا حامل ہوجاتا ہے۔جیسا کہ اسم رب العالمین یَا بَصِیرُ ہے۔ صوفیا کرام کا یقین و ایمان ہے کہ اس اسم مبارک کے عامل پر زمین اور آسمان کے تمام راز منکشف ہو جاتے ہیں ۔دنیا کی کوئی رکاوٹ اس کی نظر میں خلل نہیں ڈال سکتی۔ وہ ہزاروں میل دور تک دیکھ سکتا ہے اور چاہے تو ہزاروں میل جو کچھ غلط ہو رہا ہے اس کو روک لے اس کے موکل حاضر ہو کر ذاکر کو دو خلعتیں عطا کرتے ہیں۔ ایک ظاہری اور دوسری باطنی۔ ظاہری خلعت یہ ہے کہ ذاکر جو فعل کرتا ہے دیکھ بھال کر حقیقت پر نظر رکھ کرکرتا ہے اور خلعت باطن یہ ہے کہ زمین و آسمان کی تمام پوشیدہ باتیں اس کو معلوم ہو جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے بعد اس صفت کو سب سے زیادہ جس نے ظاہر کیا وہ نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ ہیں۔اس ورد کے عامل سے کوئی راز پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔اس کا ورد کرنے اور نقش پاس رکھنے سے کشف کی نعمت حاصل ہوتی ہے۔ خلوت وتنہائی میں رہ کر اس اسم کا ذکرکرنے والا ہمہ قسم کی برائیوں سے دوررہتا ہے۔جو شخص اسم پاک یَا بَصِیرُکا عامل بننا چاہے تو اسے چاہئے کہ7000مرتبہ اس اسم پاک کو اوّل و آخر7مرتبہ درود پاک کے40دن پڑھے۔ عمل کے بعد14نفل شکرانہ ادا کرے اس کے بعد وہ اس اسم پاک کا عامل ہو جائے گا اور کسی کو بھی اس اسم کا ورد اور نقش دے سکتا ہے۔ 

مزید :

Ramadan News -