کوہلی نے تیز ترین 8ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

کوہلی نے تیز ترین 8ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا
کوہلی نے تیز ترین 8ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

  


برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں 96رنز کی اننگ کھیل کر اپنے 8ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور سب سے کم اننگز میں یہ سکور بنانے کا اہم ترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست 96 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلانے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں روہت شرما، شیکھر دھاون اور کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت باآسانی نو وکٹ سے فتح اپنے نام کی۔ کوہلی نے 96 رنز کی باری کھیل کر تیز ترین آٹھ ہزار رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔کوہلی نے 175ویں انگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا اور ڈی ویلیئرز کو اس ریکارڈ سے محروم کردیا۔جبکہ ڈی ویلیئرز نے 182 اننگز میں آٹھ ہزار رنز مکمل کر کے بھارت کے سارو گنگولی کو اس اعزاز سے محروم کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے تیز ترین آٹھ ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سعید انور کے پاس ہے جنہوں نے 218 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

مزید : کھیل


loading...