انفارمیشن ٹیکنالوجی اب صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ،مخالفین کی پروا ہ کئے بغیر ملکی معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے:سینیٹر اسحاق ڈار

انفارمیشن ٹیکنالوجی اب صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ،مخالفین کی پروا ہ کئے ...
 انفارمیشن ٹیکنالوجی اب صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ،مخالفین کی پروا ہ کئے بغیر ملکی معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے:سینیٹر اسحاق ڈار

  


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مخالفین کی پروا ہ کئے بغیر ملکی معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ، آج میکرو اکنامک اشار یئے مستحکم ہیں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اب صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے ،امید ہے 2030تک پاکستان جی 20کی صف میں شامل ہو جائے گا ، سیاست سے بالا تر ہو کر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ونجی موبائل کمپنیوں کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس اہم معاہدے پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مسلم لیگ (ن) اپنے منشور کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ، موثر پالیسیوں کی وجہ سے معروف کمپنیاں پاکستان کیس اتھ معاہدے کر رہی ہیں ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ مخالفین کی پروا کئے بغیر ملکی معاشی میکرو اکنامک اعشاریے مستحکم ہیں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اب صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے ، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کا مستقبل تابناک اور روشن ہے ، امدی ہے 2030تک پاکستان جی 20کی صف میں شامل ہو جائے گا ، 2013کے مقابلے میں آج کا پاکستان معاشی طور پر کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ، وزیراعظم کی نڈر اور جرات مندانہ قیادت کی بدولت ملک بحرانوں سے نکل چکا ہے ، پاکستان کا اوای سی ڈی کا رکن بننا بڑے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے ،3جی معاہدے کے تحت بلوچستان کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے ، معاہدے کے تحت ڈیرہ بگٹی ، خاران اور وارسک میں تھری جی سروسز فراہم ہوں گی ۔

مزید : قومی


loading...