آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی نے ژوب میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی نے ژوب میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے ...
آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی نے ژوب میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،جس کے تحت ایف سی کی خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا ۔ قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں 49 عدد آر پی جی سیون راکٹ، 6 مائینز، 5 عدد آئی ای ڈیز، 49 عدد فیوز ، اینٹی ائیر کرافٹ گن، 95 بکس اینٹی ائیر کرافٹ گن راؤنڈز اور مختلف ساخت کے دیگر ہزاروں راؤنڈر شامل ہیں۔

مزید :

قومی -