پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ،ماضی میں جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی وہ تاریخ میں گم ہو گئے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ،ماضی میں جن لوگوں نے وفاداری تبدیل ...
پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ،ماضی میں جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی وہ تاریخ میں گم ہو گئے: بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صرف پی پی پی ہی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور ان کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور بھٹوز کے چاہنے والے ان کی طاقت ہیں ،جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کے متعلق فکرمند نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی وہ تاریخ میں گم ہو گئے اور کوئی  ان کا نام بھی اب نہیں لیتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ صرف اصولوں کی سیاست کرنی ہے اور ان کا راستہ شہید بینظیر بھٹو کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر کے خلاف تھے وہ کس طرح ان کا اور ان کے والد کا ساتھ دے سکتے ہیں؟۔ انھوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ کچلے ہوئے طبقات کا ساتھ اسی طرح دیں گے جس طرح ان کے نانا اور ان کی والدہ نے دیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ ان کے سفیر بن کر اپنے اپنے علاقوں میں سرگرمی سے پارٹی پیغام پہنچائیں۔

مزید :

قومی -