روس میں پاکستانی تارکین کے مسائل پر کمیونٹی سینٹ پیٹر برگ کے صدر جان محمد خان کی قونصل جنرل سے ملاقات

روس میں پاکستانی تارکین کے مسائل پر کمیونٹی سینٹ پیٹر برگ کے صدر جان محمد خان ...
روس میں پاکستانی تارکین کے مسائل پر کمیونٹی سینٹ پیٹر برگ کے صدر جان محمد خان کی قونصل جنرل سے ملاقات

  

سینٹ پیٹر برگ(خان سیف اللہ خان) ”ہم روس میں مسائل کا شکار ہونے والے تارکین وطن پاکستانیوں کی بروقت مدد کرکے انہیں پریشانیوں سے نکالیں گے اور اسکے لئے حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ روس میں مقیم ان پاکستانیوں کے لئے سہولتیں پید اکرے جو دوملکوں کے درمیان امن اور دوستی کو پروان چڑھا رہے ہیں“ ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹر برگ روس کے نو منتخب صدرجان محمد خان اور جنرل سکریٹری احمد نواز بلوچ نے اعزازی قونصل جنرل پاکستان عبدا لرو¿ف رند کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ نومنتخب صدر نے ڈیلی پاکستان آن لائن کو بتایا کہ وہ خود اکتیس سال سے روس میں رہ کر کاروبار کررہے ہیں ۔ ماسکو اور سینٹ پیٹر برگ میں سینکڑوں پاکستانی مقیم ہیں اور سالہا سال سے کاروبار کررہے ہیں ۔بعض اوقات ویزہ کی وجہ سے کئی پاکستانیوں کو دشواری پیش آتی ہے تو وہ پولیس اور روسی حکام سے مل کر ان کی رہائی کا فوری بندوبست کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں روس مین نہایت امن اور سکون سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان محمد خان کو صدر منتخب کیا تو اعزازی قونصل جنرل نے انکے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیااور کمیونٹی کے لیئے انکی کاوشوں کو سراہااور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -