سعودی عرب نےعید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی عرب نےعید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا
سعودی عرب نےعید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا

  


ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق سعو دی عرب میں 20 رمضان کو سرکاری دفاتر میں کام کا آخری دن ہے اور اب آئندہ اتوار اور پیرکو بھی تمام سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تعطیل ہو گی ۔

سعودی نیوزایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے اختتام سے ہی تعطیلات کے احکامات جار ی کئے ہیں جس میں سعودی فرمانروا نے اپنے شہروں کو رمضان میں عبادات میں آسانی پیدا کرنے کے لئے سہولت دے دی ہے جس کا مقصدمسلمانوں کو رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں اپنے رب کے حضور یکسوئی سے عبادات کا موقع فراہم کرنا ہے۔سابقہ شیڈول کے تحت تمام سرکاری اور فوجی ملازمین کو پیر 24 رمضان تک کام کرنا تھا لیکن اب شاہ سلمان کے نئے حکم نامے سے عید الفطر کی چھٹیاں21رمضان المبارک سے ہی شروع ہورہی ہیں۔

رمضان المبارک میں25کشمیر ی شہید ہوئے، مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے روسی صدر کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں: نفیس ذکریا

مزید : عرب دنیا


loading...