Enviro الیکٹرانکس کی جانب سے ڈیلرز کیلئے افطار کا اہتمام

Enviro الیکٹرانکس کی جانب سے ڈیلرز کیلئے افطار کا اہتمام

  

لاہور(پ ر)Enviroالیکٹرانکس نے ملک بھرمیں قائم اپنے نیٹ ورک میں موجود ڈیلرز کیلئے افطار عشائیوں کا اہتمام کیا ہے ۔Enviro الیکٹرانکس کی اس مہم کے نتیجے میں اب تک ملتان ،فیصل آباد اور سرگودھا میں Enviro ڈیلرز کیلئے پرتکلف افطار عشائیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ملتان میں رائل ایکسپریشن میں Enviro کی جانب سے ڈیلرز کیلئے افطارکا اہتمام کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ڈائنسٹی ہال اور سرگودھا میں نواب رائل ریستوران میں افطار کا اہتمام کیا گیا ،تینوں شہروں میں Enviro کی جانب سے دیئے جانے والے افطار عشائیوں میں ڈیلرز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،Enviro کی جانب سے ان افطار عشائیوں کا مقصد Enviroمصنوعات کی فروخت میں ڈیلرز کے کردار کو سراہا جانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔ان فطار عشائیوں میں Enviro کی تمام کٹیگریز کے پراڈکٹ منیجرز شریک تھے جس میں ایئر کنڈیشنرز کے قیصر سہیل ،واٹر ڈسپنسر اور اسمال ڈومیسٹک اپلائنسز کے توصیف ظفر،ہڈز،ہوبز اور گیس پراڈکٹس کے شکیل راجا اور پاور پراڈکٹس کے عزیز الرحمن شامل تھے ۔شکیل راجا نے ان افطار عشائیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس سے نہ صرف ڈیلرز کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ کمپنی اور ڈیلرز کے درمیان اعتماد اور بہتر کاروباری ماحول کی سوچ پروان چڑھے گی ،Enviro اس طرح کے افطار عشائیوں کا اہتمام پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ میں بھی ڈیلرز کیلئے اس طرح کے افطار عشائیوں کا اہتمام کیا جائیگا ۔سال2015تک پانچ ایس کے یو کٹیگریز سے 15پراڈکٹس تک تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی Enviro اس وقت 35مختلف ایس کے یو میں 100سے زائد مصنوعات تیار کررہی ہے جبکہ کمپنی کا مستقبل کا منصوبہ ہے کہ 50ایس کے یو میں مصنوعات کی تعداد کو200سے زائد کیا جائے ،Enviro کی مصنوعات ملک بھر میں بعد از فروخت سروس کی گارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں۔

مزید :

کامرس -