بیوی نے شوہر کے کان میں خنجر مارا لیکن یہ کوئی جرم تو نہیں ،عدالت نے ایسی بات بول دی کہ سن کر دنیا کے سب شوہر ڈر جائیں گے
لندن(نیوز ڈیسک)گھریلو جھگڑوں میں اکثر خواتین تشدد کا نشانہ بنتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک عجب واقعہ پیش آیا کہ ایک ادھیڑ عمر خاتون نے اپنے خاوند کے کان میں چھرا گھونپ دیا، اور وہ بھی بغیر کسی جھگڑے کے۔ دی ریکارڈ کے مطابق کلیر کوٹ نامی خاتون کی عمر 67 سال جبکہ اس کے خاوند چارلس فگریڈو کی عمر 64 سال بتائی گئی ہے ۔رات کے وقت چارلس بے خبر سو رہا تھا کہ اچانک اس وقت چیخیں مارتا ہوا بیدار ہوا جب اس کی اہلیہ نے نو انچ لمبا چھرا اس کے دائیں کان میں گھونپ دیا۔ پھر بھی اس کی قسمت اچھی تھی کہ چھرا صرف تین انچ ہی اس کے کان میں گیا تھا ورنہ تو دماغ کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا تھا۔
اس واقعے کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ جب کلیر کو عدالت میں پیش کیا گیا تو چارلس اسے دیکھ کر جذباتی ہو گیا اور کہنے لگا ’’میں اسے معاف کرتاہوں اور واپس اپنے ساتھ گھر لے جانا چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں اسے ہمیشہ مجھ سے محبت رہی ہے۔ یہ کبھی مجھے نقصان نہیں پہنچانا چاہتی تھی۔‘‘
عدالت کو بتایا گیا کہ کلیر ذہنی مسائل سے دوچار ہے اور غالباً یہی خاوند پر اس کے حملے کی وجہ بنی تھی۔ عدالت نے بھی کلیر کے ذہنی مسائل کے باعث اس کے ساتھ نرمی کی اور چونکہ چارلس نے بھی اسے معاف کر دیا تھا تو مختصر سماعت کے بعدہی اسے رہائی مل گئی۔