کیا آ پ امریکہ میں ایک پورا شہر خریدنا چاہتے ہیں ؟اب آ پ کو یہ ایک گھر کی قیمت میں مل سکتا ہے ، لیکن کیسے ؟جانئے 

کیا آ پ امریکہ میں ایک پورا شہر خریدنا چاہتے ہیں ؟اب آ پ کو یہ ایک گھر کی قیمت ...

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایک اچھے گھر کی قیمت میں اگر آپ کو 300 ایکڑ زمین اور ساتھ پورا گاؤں مل رہا ہو اور وہ بھی امریکا میں، تو یقیناً سودا بُرا نہیں۔ شاید آپ اس بات کو مذاق سمجھ رہے ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے لون پائن کا ایک قدیم گاؤں اور اس کی ملحقہ زمین صرف نو لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔

مشی گن ڈیلی ٹربیبیون کے مطابق یہ علاقہ انیسیویں صدی میں کان کنی کا مرکز تھا اور اسی دور میں یہاں کان کنوں کے لئے ایک گاؤں بھی آباد کیا گیا تھا۔ بعد میں جب اس علاقے میں کان کنی کا کام بند ہو گیا تو یہ گاؤں بھی بھوتوں کا بسیرا بن گیا۔ اگرچہ یہ گاؤں ایک صدی سے زائد عرصے سے ویران پڑاہے لیکن اب بھی یہاں درجن بھر عمارتیں موجود ہیں جن میں ایک چرچ، سیلون، ایک تاریخی ہوٹل اور کئی وسیع عریض گھر شامل ہیں۔

یہ تاریخی گاؤں اور زمین اس وقت راسموسن نامی ایک امریکی شہری کی ملکیت ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسے خریدار کی تلاش میں ہے جو اس جگہ کو خریدنے کے بعد اس کی تاریخی اہمیت کو پیش رکھتے ہوئے اس کی تزئین نو کرے اور اسے ایک سیاحتی مقام میں بدل سکے۔ فروخت کی پیشکش بشپ رئیل اسٹیٹ کے ذریعے کی گئی ہے اور اشتہار سامنے آتے ہی ممکنہ خریداروں نے بھی رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس تاریخی مقام کو جلد ہی کوئی اچھا گاہک مل جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...