ہزاروں سال یہ پتھر اسی طرح خوبصورتی سے پڑا رہالیکن پھر ایک نوجوان کو کیا سوجھی؟جان کر شاید آ پ کو بھی غصہ آ ئے 

ہزاروں سال یہ پتھر اسی طرح خوبصورتی سے پڑا رہالیکن پھر ایک نوجوان کو کیا ...
ہزاروں سال یہ پتھر اسی طرح خوبصورتی سے پڑا رہالیکن پھر ایک نوجوان کو کیا سوجھی؟جان کر شاید آ پ کو بھی غصہ آ ئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے علاقے یارکشائر ڈیلز کی حیرت انگیز چٹانیں ’برم ہام راکس‘ اپنی قدیم تاریخ کی وجہ سے اس علاقے کا تعارف سمجھی جاتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ برف کے زمانے سے یہاں عجیب و غریب توازن کی حالت میں قائم ہیں۔ افسوس کہ لاکھوں سال سے قدرتی آفات اور موسمی حالات کا سامنا کرنے والی یہ چٹانیں بالآخر شریر لڑکوں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہیں جو انہیں زمین بوس کرنے کے درپے ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ شریرلڑکوں نے ان تاریخی پتھروں میں سے ایک کو مل کر ایسا دھکا دیا کہ وہ اپنا توازن کھو کر نیچے گر گیا اور اب اسے دوبارہ پہلے والی حالت میں دیکھنا کسی طور ممکن نہیں رہا۔برطانوی نیشنل ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ دیوقامت پتھر نازک توازن کی حالت میں تھا لیکن جب اسے ایک جانب سے زور کا دھکا لگایا گیا تو یہ لڑھک گیا۔ یہ پتھر بلند مقام سے 30 فٹ کی گہرائی تک لڑھکتا چلا گیا ور نیچے پہنچتے پہنچتے اس کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے اسے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اورپولیس شریر لڑکوں کی تلاش کر رہی ہے لیکن تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔