سوئی سدرن میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ، مفتاح اسماعیل کی نیب میں طلبی

سوئی سدرن میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ، مفتاح اسماعیل کی نیب میں طلبی
سوئی سدرن میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ، مفتاح اسماعیل کی نیب میں طلبی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے سو ئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام کی تحقیقات کے لئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق نیب نے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں نیب کی جانب سے تحقیقات کے لئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ مفتاح اسماعیل پر سو ئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔ نیب کے مطابق مفتاح اسماعیل کو 20جون کو طلب کیا گیا ہے ۔ نیب کا کہنا ہے سو ئی سدرن گیس کمپنی میں ٹھیکہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں دیا گیاتھا ۔

مزید : قومی