خیبر پختون خوا میں ن لیگ کے انتخابی نتائج بہتر ہوں گے، کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے: خواجہ محمد آصف

خیبر پختون خوا میں ن لیگ کے انتخابی نتائج بہتر ہوں گے، کراچی اور اندرون سندھ ...
خیبر پختون خوا میں ن لیگ کے انتخابی نتائج بہتر ہوں گے، کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے: خواجہ محمد آصف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت میاں نوازشریف کر رہے ہیں ، کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے ، ہم نے پانچ سال کے دوران بلوچستان میں کام کیا ، سندھ میں ہماری توجہ زیادہ نہیں رہی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد  آصف نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے ، خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہونے کے باوجود ہم نے وہاں پر کام کرائے ، کے پی کے میں (ن) لیگ کے انتخابی نتائج بہتر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اعلیٰ افراد کا انتخاب کیا جانا چاہیے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ پر بھی موروثی سیاست کا الزام لگایا جا سکتا ہے کیونکہ میں نے بھی اہلیہ کا نام پارٹی ٹکٹ کیلئے دیا ، مخالفین میرے کاغذات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اس لئے اہلیہ کو بھی ٹکٹ دلوایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے موسم میں الیکٹیبلز کی دوسری پارٹیوں میں ہجرت موسمی پرندوں جیسی ہے۔

مزید : قومی