کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کم عمر چنگ چی ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور( سٹی رپورٹر )نگران پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر ٹریفک حادثات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے صوبہ بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ لاہورسمیت صوبہ بھر میں کم عمر بچوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ کرتی نظر آتی ہے جو اکثر اوقات حادثات کا موجب بنتے ہیں اور اب تک ان کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس وقت لاہور ،سرگودھا،گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیوروں کی بڑی تعداد چنگ چی رکشہ چلا رہی ہے ان میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو قبل ازیں کوچوان تھے اور تانگے چلاتے تھے اب انہوں نے رکشے خرید لئے ہیں ان میں سے اکثریت ایسے ڈرائیوروں کی ہے جن کی عمریں بھی پوری نہیں ہیں اور ان کے نہ تو ڈرائیونگ لائسنس بنے ہیں اور نہ ہی ان کے شناختی کارڈ ہیں اس کے باوجود یہ لوگ شہر کے مختلف روٹس پر چنگ چی رکشے چلاتے نظر آرہے ہیں جن کی وجہ سے حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر سواریاں بٹھاکر باقاعدہ ریسیں لگاتے ہیں اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے چکر میں اکثر اوقات رکشہ کو حادثے کا شکار کر دیتے ہیں لاہور میں شاہدرہ،راوی روڈ،ریلوے سٹیشن،بیگم کوٹ ،بھاٹی اور لوہاری کے علاقے ان کے گڑھ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1