پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آفکامرس کے ڈین مقرر

پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آفکامرس کے ڈین مقرر

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کو پنجاب یونیورسٹی میں بطور ڈین فیکلٹی آف کامرس مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کے احکامات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان بطور ماہر معاشیات و محقق کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس ‘ آسٹریا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات بین الاقوامی اور ممتاز مقامی جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ وہ کئی بار بین الاقوامی ریسرچ کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ان کی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں انہیں بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈزسے نوازا جا چکا ہے۔ وہ ویانا یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس ،آسٹریا میں بھی ویزیٹنگ فیکلٹی ممبرہیں۔ وہ بہت سی قومی یونیورسٹیز کے انتظامی اور مشاورتی باڈیز کے ممبر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1