عید الفطر کی خوشیوں میں محروم طبقات کو بھی شامل کیا جائے،راغب نعیمی

عید الفطر کی خوشیوں میں محروم طبقات کو بھی شامل کیا جائے،راغب نعیمی

لاہور (سٹی رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عیدالفطرامت مسلمہ کیلئے برکتوں،رحمتوں،خوشیوں کادن ہے۔نیکیوں کے حصول کاسلسلہ ماہ صیام کی طرح پورا سال رہنا چاہیے ۔ صاحب ثرو ت حضرات اپنے صدقات ،عطیات سے کمزوررشتہ دار،غریب محلہ داراورمستحق خاندانوں کو عیدکی خوشیوں میں شامل کریں۔اسلام کے لیے امت مسلمہ خود کواتحاد کی لڑی میں پروکرمشترکہ طورپر عالم اسلام کی سربلندی کے لیے اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عالم اسلام کے نام پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ صدقہ فطر 100روپے سے لے کر2200روپے تک عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی سے قبل ادا کیا جائے۔ عیدکی خوشیوں میں محروم طبقات کوشامل کرنا ہمار ا اخلاقی اوردینی فریضہ ہے۔ ملک وقوم کی سلامتی اورامن واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں جائیں۔

راغب نعیمی

مزید : میٹروپولیٹن 1