نظریاتی سمر سکول کا 18واں تعلیمی سیشن 21جون کو شروع ہو گا

نظریاتی سمر سکول کا 18واں تعلیمی سیشن 21جون کو شروع ہو گا

لاہور (پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 17 سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کا 18واں سالانہ تعلیمی سیشن 21جون سے 21جولائی 2018ء تک ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘لاہور میں منعقد ہو گا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے۔ اس سکول میں 6سے 13سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی نگرانی میں نظریۂ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف مضامین اور کمپیوٹر کی تدریس کے علاوہ قائداعظمؒ ، علامہ محمد اقبالؒ ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ، مشاہیر تحریک پاکستان اور قیام تحریک پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کی پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کروائی جاتی ہے۔

سکول

مزید : میٹروپولیٹن 1