پروفیسر خالد مسعود گوندل کو کنگ ایڈورڈ کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا

پروفیسر خالد مسعود گوندل کو کنگ ایڈورڈ کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا

لاہور(سٹی رپورٹر )گورنر پنجاب نے پروفیسر آف جنرل سرجری (بی ایس21) پروفیسر خالد مسعود گوندل کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا چار سال کے لئے وائس چانسلر مقرر کردیا،واصح رہے کہ پروفیسر خالد مسعود گوندل کو صحت کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں 2013میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا،2015میں حکومت نے گریڈ 21میں ترقی دی،ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے پاس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 100سے زائد تحقیقی پبلیکیشن ہیں ،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز ،امریکن کالج آف سرجنز،رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز گلاسکو کی فیلو شپس بھی رکھتے ہیں ۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور وائس چانسلر فاطمہ جنا ح میڈیکل یونیورسٹی 20ہفتوں میں یونیورسٹی ک معیار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلند کیادریں اثناء پا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز کے زیر اہتما م مجلس عا ملہ کا اجلا س منعقد ہو ا جس کی صد ارت ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں نے کی اس مو قع پر ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی ،ڈاکٹر نا ہید ند یم ،ڈاکٹر اعظم خا ن ،ڈاکٹر ند یم قر یشی ،ڈاکٹر احمد نو ید بھٹی سمیت دیگر عہد ید اروں نے کثیر تعد اد میں شر کت کی ۔اجلا س میں متفقہ طو ر پر قر ار دار منظو ر کی گی جس میں پر وفیسر ڈاکٹر خا لد مسعو د گو ند ل کو وائس چا نسلر کنگ اید ورڈ میڈ یکل یو نیو رسٹی بننے پر مبا ر کبا د دی گی ۔اور چیف جسٹس سپر یم کو رٹ آ ف پا کستا ن جسٹس ثا قب نثا ر کا شکر یہ ادا کیا گیا کہ انہو ں نے میر ٹ پا لیسی کو فر وغ دیا

خالد مسعود

مزید : میٹروپولیٹن 1