چھایا چھایا دین چھایا کا نعرہ الیکشن میں حقیقت بنے گا،اشرفجلالی

چھایا چھایا دین چھایا کا نعرہ الیکشن میں حقیقت بنے گا،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یارسول ﷺلبیک اسلام اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 26ویں سالانہ فہم دین کانفرنس بیسٹ ان میرج ہال میں منعقد کی گئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول ﷺلبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا ان شا ء اللہ تعالی چھایا چھایا دین چھایا نعرہ اس الیکشن میں حقیقت بن جائے گا ۔نظام مصطفی ﷺ کو ووٹ دینے سے نسلیں خوشبو دار ہوجاتی ہیں ۔ووٹ کامستحق صرف اورصرف امین امیدوار ہے۔ختم نبوت کی خاطر ووٹ دینے والوں کے بھاگ جاگ جائیں گے۔کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد ضیاء السلام گیلانی نے کی۔مولانا محمد فیض سلطان رضوی ، مولانا محمد طاہر رضا رضوی،مولانا امانت علی سرداری ،مولانا محمد ذاہد حبیب قادری اورمولانا محمد احسان الرحمن نورانی نے بھی خطاب کیا ۔