میرے ذمہ پی ٹی سی ایل کے کوئی واجبات نہیں ہیں، یاسمین راشد

میرے ذمہ پی ٹی سی ایل کے کوئی واجبات نہیں ہیں، یاسمین راشد

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125 ڈاکٹریا سمین راشدنے کہا ہے کہ میرے ذمہ پی ٹی سی ایل کے کوئی بل واجبات ادا نہیں ہیں، سرکاری ملازمت میں جب میں پنجاب تھیلا سیمیا پریونشن پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر تھی تو ڈیپارٹمنٹ نے 2009 میں کنکشن لگوایا تھا،نا دھندہ لسٹ میں میرا نام اس لیے آیا کے حکومت نے بل ادا نہیں کیا تھا، پی ٹی سی ایل کے ان بلوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی اور بر بادی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں نا اہل حکمران ملک اور قوم پر مسلط رہے ،عوام کا کو ئی پر سان حا ل نہیں تھا،ان کے دور حکومت میں کر پشن ‘لو ٹ مار‘ مہنگائی‘ لا قا نونیٹ ‘ قتل وغار ت ‘ دہشتگر دی عرو ج پررہی ،(ن) لیگ کی حکومت نے غر یب عوام کو قر ضو ں کے بو جھ تلے د با دیا ہے ملک قوم نہیں بلکہ صرف شریف فیملی نے تر قی کی ، چا لیس سا لو ں سے شریف فیملی ملک کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے اور اقتدار کے مز ے لینے میں مصرو ف ہے انہیں غر یبو ں سے نہیں ما ل اکٹھا کر نے کی فکر پڑی ہو ئی ہے نواز شریف اور انکے حواری بڑھکیں لگانے کی بجائے اپنے گر یبا نو ں میں جھا نکیں اور قوم کو حساب دیں کے انہوں نے عام آدمی کی بھلائی کے لیے کیا کیا ہے ، نواز شریف جلد اناہل ہو جا ئیں گے عمران خان کر پٹ ٹو لے کو انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1