عیدالفطر کے دوران تفریح گاہوں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم ، خصوصی روشنیاں لگائی جائیں گی

عیدالفطر کے دوران تفریح گاہوں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم ، خصوصی ...

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات،انرجی ،ہاؤسنگ و انہار کی صدارت میں منسٹر بلاک کمیٹی روم میں عید الفطر کے د نوں میں عوام کو تفریحی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہو۔اس موقع پر وزیر اطلاعات ا حمد وقاص ریاض کے علاوہ سیکر ٹری انفرمیشن عبد اللہ خان سنبل،ڈائریکٹر پی ایچ اے شکیل احمد،واسا کے چیئر مین زاہد عزیز،مئیر لاہور،لیسکو کے نمائندے۔ انور کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات ظفر محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید الفطر کے د نوں میں لاہور کے تمام بڑے پارکوں وتفریحی مقامات پرعوام کو بہترین سہولیا ت کی فراہم کے لئے تیز تر انتظامات بارے متعلقہ محکموں کو پابند کر دیا گیا ہے۔تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کو فوقیت دی جا ئے گی۔اس سلسلہ میں پرائیویٹ و سرکاری سطح پرسکیو رٹی گارڈز اپنے فرائض چابکدستی سے ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ عید کے دنوں میں لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں لیسکو لوڈ شیڈنگ قطعی نہیں کرے گا۔تمام پارکوں اور تفریحی گاہوں کو خو بصورت برقی قمقموں اور روشنیوں سے دلکش بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تما م قسم کے جھولوں کے معائنہ کے بعدان کے مالکان کو این او سی جاری کیا جائے گا۔چڑیاگھر کے باہر ٹکٹوں کے حصول کے لئے رش سے بچنے کے لئے زیادہ تعداد میں ٹکٹ کاؤنٹر کا قیام عمل لایا جائے گا۔ان تفریحی گاہوں پر لوگوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی اور سایہ با آسانی دستیاب ہو گا۔ کسی بھی جگہ پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو موقع پر سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام عملہ کے ساتھ عید کے تمام دنوں میں پارکوں و تفریحی مقا مات پر دستیاب مختلف فوڈ آئٹمز کی چیکنگ بھی کرے تاکہ لوگوں کو معیاری خوراک دستیاب ہو سکے۔ ان تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے جہان ہر قسم نگرانی کا عمل جاری رہے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1