رانا ثناء اللہ کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ،صاحبزادہ حامد رضا

رانا ثناء اللہ کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(سٹی رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ راناثناء اللہ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ اہل سنت کو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کی حکومت نے پہنچایا ہے اس لئے صوفیا کے ماننے والے ن لیگ سے شدید نفرت کرتے ہیں ،پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ن لیگ کو الیکشن میں کلین بولڈ کردیں گے۔یارسول اللہ کہنے والے عاشقان رسول ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ن لیگ نے اہلسنّت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش کی۔ ن لیگ کی حکومت نے مساجد سے سپیکر اتارے اور درود و سلام پڑھنے پر پابندی لگائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں انتخابی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صاحبزادہ حسن رضا، صاحبزادہ حسین رضا، ملک بخش الٰہی، میاں راشدامحمودسدھے میاں اور دیگر بھی موجود تھے۔

حامد رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1