اوپن یونیورسٹی کی طلبہ کو گھر کی دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی جاری
لاہور (سٹی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 13لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو گھر کی دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیکلٹی اور سٹاف ممبرز کی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے لئے مختلف سطح کے تربیتی پروگرامز شروع کررکھے ہیں ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اس جانب خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے کیونکہ وہ اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہیومن ریسورسسز کے بغیر معیاری تعلیم کے ہدف کا حصول ناممکن ہے۔ وائس چانسلر نے ہارڈ وئیرکی بجائے سافٹ ئیر جس میں طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ ٗ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے اقدامات ٗ سماجی اقدامات اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے کام اور پروموشنزوغیرہ شامل ہیں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں نتیجے میں یونیورسٹی امیج بلڈنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد بڑھا ہے۔ملک کے 44۔اہم شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کو 'سٹیٹ آف دی آرٹ'ٹیکنالوجی ٗ کمپیوٹرز اور دیگر سافٹ وئیر ز سامان فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ داخلوں ٗ امتحانات اور ڈیلوری پراسس کے امور میں بہتری لاسکیں۔