عید کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے،ذکر اللہ مجاہد

عید کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ روزہ صبر اور برداشت کا نام ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے عموعی رویوں میں بھی صبر و برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور معاشرے میں مساوات و برابری کے رویوں کو قائم کریں اور عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کریں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز نے ڈاکٹر شہزاد احمد کی طرف سے این اے 128سے امیدوار چوہدری منظور حسین گجر کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عید کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے ۔تمام مسلمانوں کو اپنے اردگرد بسنے والوں غریب اور ضرورت مندوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مند مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے عیدکی خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکتاہے، مستحق لوگوں کی خدمت ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے اور بحثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی دلجوئی کریں تاکہ ان کی خوشیوں دوبالا ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی مذہبی اور سماجی روایت ہے کہ ہم مجبور اور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں اور اس کار خیر کو مزید بڑھایا جانا چاہیے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے بنی حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے

امیر لاہور

مزید : میٹروپولیٹن 1