عوام اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،عزیز الرحمن چن

عوام اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،عزیز الرحمن چن

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عوام ملک میں اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو کسی طور معاف نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے پیپلز پارٹی عید کے بعد بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کی کارکردگی صفر رہی عوام کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملا ہے زراعت پر سیلز ٹیکس زیرو، تنخوا ہوں میں اضافہ پیپلز پارٹی ہی کا کارنامہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے مسائل جوں کے توں ہیں ن لیگ صرف دعوؤں اور نعروں پر انحصار کر رہی ہے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کئی برسوں قبل شروع ہونے والے منصوبے تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1