بیرونی ملک صنعتی نمائشوں سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،خادم حسین

بیرونی ملک صنعتی نمائشوں سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے نومبر میں اٹلی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک ان صنعتی نمائشوں میں پاکستانیوں کی شرکت اور پاکستانی اشیاء کی نمائش سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ بیرون ملک صنعتی نمائشوں میں پاکستانی اداروں کی شرکت سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور اس سے ملکی برآمدات میں یقینی اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کے اہتمام کرے تاکہ بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش میں آسانی پیدا ہو اور ملکی صنعتیں ترقی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1