شوبز میں آنے کا شوق والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا: امر خان

شوبز میں آنے کا شوق والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا: امر خان
شوبز میں آنے کا شوق والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا: امر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کی صاحبزادی امر خان نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کا شوق والدہ کو دیکھ کر پیدا ہوا، آج کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کررہی ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا بنیادی تعلق لاہور کے علاقہ مزنگ سے ہے اور میری بچپن کی تمام یادیں وہاں سے ہی وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے کے لئے لڑکیوں کو لازمی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے بچے سفارش سے آگے آتے ہیں جو درست نہیں ۔
مجھے شوبز میں آنے کے لئے اپنی والدہ کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے آئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری تمام توجہ چھوٹی سکرین پر مرکوز ہے اگر اچھے سکرپٹ کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو انکار نہیں کروں گی ۔

مزید :

کلچر -