مقامی یونیورسٹی کے طالب علم مہروز امین کی شارٹ فلم مکمل

مقامی یونیورسٹی کے طالب علم مہروز امین کی شارٹ فلم مکمل
مقامی یونیورسٹی کے طالب علم مہروز امین کی شارٹ فلم مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے بعد نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس طرف آرہی ہے کیونکہ ان کے لئے یہ شاندار مستقبل ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ نوجوان باقاعدہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہی عملی میدان میں اتر رہے ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں نوجوان اب فلم میکنگ،ٹی وی ،تھیٹر اور ڈائریکشن کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ایسے ہی ایک نوجوان مہروز امین بھی ہیں جو اگرچہ ابھی ابتدائی تعلیم ہی حاصل کررہے ہیں لیکن انہوں نے اپنا جو پہلا آزمائشی پراجیکٹ بنایا ہے اسے بہت زیادہ پسند کی گیا ۔ مہروز امین بیکن ہاؤس میں ٹی وی فلم اور تھیٹر کی ڈگری کے سیکنڈ سیمسٹر میں ہیں جن کے پہلے پراجیکٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کس قدر باصلاحیت ہیں۔ مہروز امین نے’’تمہاری پم پم ‘‘ کے عنوان سے شارٹ فلم بنائی ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے کسی سینئر کی مدد حاصل کے بغیر اس کی کہانی اور سکرپٹ لکھا جس میں ایک لڑکے کی کہانی بیان کی گئی جسے لولیٹر لکھنے کا شوق ہے اور لو لیٹر لکھتے لکھتے وہ محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔شارٹ فلم میں بالکل نئے فنکاروں سے کام لیا گیا جن کی پرفارمنس بھی کافی بہتر ہے۔یہ شارٹ فلم دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی نوجوان کا یہ پہلا کام ہے۔
کیونکہ مہروز امین نے ماہر ڈائریکٹر کی طرح کام کیا اور ان کی یہ مہارت ہر سین میں ظاہر ہورہی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہروز امین کے والد امین اقبال کامیاب ڈائریکٹر اور رائٹر ہیں لیکن اس پراجیکٹ کو مکمل کرتے ہوئے مہروز نے اپنے والد سے کسی قسم کی مدد اور راہنمائی نہیں لی اور کسی بھی شخص کے لئے یہ بہت فخر کا لمحہ ہوتا ہے کہ اس کی باصلاحیت اولاد کم عمری میں ہی ایسے پختہ اور اچھے کام کرنے لگے۔

مزید :

کلچر -