فٹنس ہی میرے لئے زندگی ہے: رکول پریت سنگھ

فٹنس ہی میرے لئے زندگی ہے: رکول پریت سنگھ
فٹنس ہی میرے لئے زندگی ہے: رکول پریت سنگھ

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ نے کہا ہے کہ فٹنس میرے لئے زندگی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رکول پریت نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کامیڈی فلم میں اپنے کردار کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس کے لئے خود کو فٹ رکھنے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس میرے لئے زندگی ہے، میرے لئے جس کا مقصد سمجھ بوجھ، جدید خیالات اور خود میں بہتری لانا ہے، چاہے میں پریشان ہوں یا خوش مجھے ورک آؤٹ کرنا پسند ہے۔

مزید : کلچر