ماہ رمضان کی طرح باقی سال بھی ہمیں دین اسلام پر مکمل عمل کرنا چاہیے: وصی شاہ

ماہ رمضان کی طرح باقی سال بھی ہمیں دین اسلام پر مکمل عمل کرنا چاہیے: وصی شاہ
ماہ رمضان کی طرح باقی سال بھی ہمیں دین اسلام پر مکمل عمل کرنا چاہیے: وصی شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ، شاعر ،رائٹر و ٹی وی میزبان وصی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے لیے دین اسلام پر چلنے کیلئے ایک پریکٹس سیشن کی مانند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کی رحمتیں ، برکتیں اور نعمتوں کو سمیٹنے کا موقع ملا ۔ہم رمضان المبارک میں روزہ ، نماز ، زکوۃ اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ایک ماہ کی ٹریننگ میں خدا کی ذات ہمیں یہ بات بتاتی ہے کہ باقی گیارہ ماہ میں بھی نیک اعمال کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ اسکا اچھا اجر مل سکے ۔

مزید : کلچر