سچی اور کڑوی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا :فرواخان
لاہور(فلم رپورٹر)کیا کبھی آپ نے سنا یا پڑھا کہ فقیروں نے کبھی جنسی ہراسمنٹ پرھیش ٹیگ ’’بیگرز‘‘کے لیے آواز اٹھائی ہو سوائے شوبز او رسیاست دانوں کے؟ یقیناًنہیں سنا ہوگا سوال یہ ہے کہ صرف شوبز میں ہی کیوں ’’ہیش ٹیگ‘‘ پاپولر ہوتا جا رہا ہے اور دیگر شعبے بھی تو ہیں وہاں سے کسی کی صدا نہیں سنائی دی یہ یہ واقعی بڑی سوچ طلب بات ہے، میں ، فروا خان اور دیگرنئے اداکاروں کے ساتھ ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ فلم میں کا م کر رہے ہیں جس کا موضوع فٹ پاتھ پر رہنے والے فقیر اور ان کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات ہیں،یہ فلم ایک بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کے لیے تیار کی جارہی ہے یہ بات گزشتہ روز افطار پارٹی کے موقع پرنئی اداکار فروا خان اوراداکار محمدعلی شیخ نے میڈیا کو بتایا سچی اور کڑوی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ جنسی ہراسمنٹ اور بے راہ روی کا تناسب بہت زیادہ ہے راہ چلتے لوگ اپنی نظروں سے تمام لڑکیوں اورخواتین کواپنی نظروں سے ہراس کرتے ہیں اور اسی طرح ان فقیروں کے اپنے طبقے میں بچوں اور بچیوں کی فروخت اورجنسی درندگی عام ہے بہرحال فلم کے ڈائریکٹر طلال فرحت نے چند اچھے اور جستجو کے ساتھ کام کرنے والے نئے اداکاروں کو چنا ہے جس میں میں سمجھتا ہوں کہ فروا خان کو جو کردار دیا ہے اس کے حساب سے ان کی یہ فلم شوبز کی دنیا میں اچھی ثابت ہوگی ۔