توانائی اور پانی کے منصوبوں کے لئے ورلڈبینک معاونت کرنے کو تیار

توانائی اور پانی کے منصوبوں کے لئے ورلڈبینک معاونت کرنے کو تیار

لاہور(کامرس رپورٹر )توانائی اور پانی کے منصوبوں کے لیے ورلڈ بینک معاونت کرنے کو تیار ۔ورلڈ بینک توانائی اور پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے ساتھ قرض کی فراہمی کا معاہدہ ہوا، بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے فیز ون کے لیے ورلڈ بینک 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی معاونت کرے گا، اس منصوبے کی مجموعی لاگت 53 کروڑ 63 لاکھ روپے ہے، جس میں 11 کروڑ ڈالر کا بندوبست این ٹی ڈی سی کرے گی جبکہ 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر عالمی بینک فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ سندھ میں محکمہ آبپاشی کی صلاحیت کو بڑھانے اور بیراجوں کی بہتری کے لیے عالمی بینک 14 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔

مزید : کامرس