ہلکی اور بھاری تجارتی گاڑیوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

ہلکی اور بھاری تجارتی گاڑیوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

کراچی( اکنامک رپورٹر) سی پیک پروجیکٹس سمیت ملک میں مجموعی طور پر تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بڑھنے سے ہلکی اور بھاری تجارتی گاڑیوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی 2017 تا مارچ 2018) میں ہلکی تجارتی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.29 فیصد اضافے سے 22 ہزار 605 یونٹس رہی ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18 ہزار 637 گاڑیاں تیار کی گئی تھیں، زیرتبصرہ مدت میں ٹرکوں کی پیداوار گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 25.83 فیصد اضافے سے 6 ہزار 907 رہی ہے ،گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ہزار 489 ٹرک تیار کیے گئے تھے ، اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے میں نمایاں بہتری اور فصلوں کی شاندار پیداوار کی وجہ سے ٹریکٹر سازی کی صنعت کی کارکردگی بھی غیرمعمولی رہی ہے ، زیرتبصرہ 9 ماہ میں ٹریکٹرز کی پیداوار گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 38.52 فیصد اضافے سے 52 ہزار 551 یونٹس رہی ہے۔

مزید : کامرس