10ماہ کے دوران آٹو پارٹس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

10ماہ کے دوران آٹو پارٹس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ملک سے آٹوپارٹس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، ادارہ شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018ئتک ملک سے آٹو پارٹس کی برآمدات میں 31.2فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ،اس عرصہ کے دوران پاکستان نے آٹوپارٹس کی برآمدات سے 14.03ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

مزید : کامرس