موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 78کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 78کروڑ 25لاکھ روپے ...

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 78کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 81کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے لئے 59کروڑ 48 لاکھ ، گرین پاکستان پروگرام کے تحت وائلڈ لائف کے لئے 10کروڑ ، جومیٹک سینٹر کے قیام کے لئے 2کروڑ 19لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید : کامرس