رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 8 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران فوجی سیمنٹ ...

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 2 ارب 12کروڑ 21لاکھ 70ہزار روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع ایک ارب 97کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار روپے ایکارڈ کیا گیا تھا ۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ایف سی سی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 1.43 روپے سے 1.54 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

مزید : کامرس