چیتے ڈاٹ پی کے ’’چیتے دسترخوان‘‘ کا آغاز

چیتے ڈاٹ پی کے ’’چیتے دسترخوان‘‘ کا آغاز

لاہور(پ ر)پاکستان میں بہترین کھانے پہنچانے کی سروس فراہم کرنے والا معروف ای ۔کامرس پلیٹ فارم، چیتے ڈاٹ پی کے ’’چیتے دسترخوان‘‘ کا اعلان کرنے میں خوشی محسوس کررہا ہے۔ چیتے ڈاٹ پی کے نے ’’رزق ‘‘کے اشتراک سے فردوس مارکیٹ چوک اور کھوکھر چوک، جوہر ٹاؤن لاہور میں سی ایس آر مہم کا آغاز کیا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بہت خاص ہوتا ہے ۔یہ مبارک مہینہ چیتے ڈاٹ پی کے لئے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس لئے چیتے ڈاٹ پی کے نے افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ روزے داروں کو کھانا فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ ’’چیتے دسترخوان‘‘ مہم کا مقصد لاہور کے علاقوں میں کھاناتقسیم کرنا ہے تاکہ بڑی تعداد میں ملازمت یا دفاتر سے گھر جاتے ہوئے افراد کو افطار فراہم کیا جاسکے اور وہ باآسانی روزہ کھول سکیں۔ دفاترمیں کام کرنے والے افراد کوراستے میں ہی روزہ کھولنا پڑتا ہے ار بروقت گھر میں نہ پہنچنے کی وجہ سے راستے میں ہی افطار کا وقت ہوجاتا ہے ۔ یہ دسترخوان سب کے لئے ہے یہاں تمام افراد آرام سے افطار کرسکتے ہیں۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو بغیر کسی ذات، طبقہ یاعقیدہ کی تشخیص سے لوگوں کو کھانے فراہم کرنا ہے۔ چیتے ڈاٹ پی کے پورے سال اس قسم کے اقدام اس لئے کرتا ہے تاکہ معاشرے کو کچھ دے سکے۔ دریں اثنا ر پورے سال میں خاص طور پر مضان میں تحفہ دینے کے لیے اہم موقع ہوتا ہے۔ چیتے کی ٹیم اپنے شراکت دار رزق کے ساتھ کامیابی سے لاہور کے مختلف علاقوں میں 450افطاری بکس تقیسم کرچکی ہے۔چیتے ڈاٹ پی کے کے بانی اور سی ای او احمد خان نے اس مہم کے بارے میں بتایا کہ ’’اس کمپنی کے قیام کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے اس وقت سے ہم بہترین کام میں اتنے مصروف ہیں کہ ہمیں بمشکل ہی کچھ سوچنے، اورکچھ کرنے کا وقت ملتا ہے۔ میں لوگوں کی مدد کرنے میں بھرپور یقین رکھتا ہوں جو ہم پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

ہم ہر قیمت میں دوسروں کوپیچھے چھوڑنے کی دوڑ، زیادہ کمانے کی دھن اور صرف کام میں توجہ مرکوز ہونے کی وجہ سے جذبہ ایثار کو نظر انداز کررہے ہیں۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن ہم اس ماہ رمضان میں دفاترسے گھروں میں جانے والے افراد، راہگیراور ہرکسی کی خدمت کرکے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانا چاہتے تھے ۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے کیونکہ ہمارا برانڈ’’خوشیاں پھیلانے ‘‘ کامظہر ہے ۔‘‘چیتے ڈاٹ پی کے نہ صرف اس مقدس مہینے میں اپنے کسٹمرز کے دروازے پرکھانے پہنچاتا ہے۔ بلکہ چیتے ڈاٹ پی کے نے راضاکارانہ طو رپر رمضان کی روحانیت کو برقرار رکھنے کے لیے نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کرتا ہے ۔ اس تحفہ دینے کی مہم کے ذریعے دور دارز علاقوں میں جاکرمفت کھانے بھی تقیسم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے کاروباری مقاصد کو پورا کرتا ہے بلکہ ماہ مقدس کے پیغام کو پھیلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

مزید : کامرس