پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 15ارب 52کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 15ارب 52کروڑ روپے سے زائد ...

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 15ارب 52کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 16ارب 18کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں گیس سکیموں کے لئے 10کروڑ 20لاکھ ، ضلع گجرات میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 17کروڑ ، ضلع لیہ میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 40کروڑ ، خوشاب میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 12کروڑ ، اسلام آباد میں مختلف گاؤں میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 10کروڑ ، ضلع ہری پور میں یونین کونسل سری کوٹ میں سوئی گیس سپلائی کے لئے 61کروڑ 22لاکھ ،ضلع ایبٹ آباد میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 70کروڑ ، پشاور میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 25کروڑ ، جیولوجیکل سروے پاکستان کے لئے 41کروڑ 59 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید : کامرس