یو بی جی کانوید جان کی بلوچستان نگران کابینہ میں شمولیت کا خیر مقدم

یو بی جی کانوید جان کی بلوچستان نگران کابینہ میں شمولیت کا خیر مقدم

کراچی(اکنامک رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کے سابق نائب صدر نوید جان بلوچ(نوید کلمتی) کی نگران بلوچستان کابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے ،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،عبدالحسیب خان،سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سندھ ریجن کے چیئرمین خالد تواب، مرزا اختیار بیگ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر نوید جان بلوچ کو نگران حکومت بلوچستان میں بطوروزیر کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد نوید جان بلوچ بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے ،یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پنجاب کے بعد بلوچستان کابینہ میں بھی بزنس کمیونٹی کو نمائندگی دی گئی ہے جس کیلئے ہم نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوید جان بلوچ نوجوان بزنس لیڈر کی حیثیت سے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتے رہے ہیں اورقوی امید ہے کہ وہ نگران وزیر کی حیثیت سے صوبے کے تجارتی وصنعتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے اقدامات کرینگے۔

مزید : کامرس