ترک معیشت کی شرح نمو 7.4 فیصد ہوگئی

ترک معیشت کی شرح نمو 7.4 فیصد ہوگئی

استنبول(اے پی پی) ترکی نے ای ای سی ڈی ممالک کی شرح نمو کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک معیشت کی شرح نمو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.4 فیصد تک رہی ہے۔ مالی سال 2018 کی پہلی سہ ماہی میں ایک سال قبل کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں شعبہ زراعت نے4.6 فیصد، صنعتی شعبے نے 8.8 فیصد جبکہ شعبہ تعمیرات نے 6.9 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ تجارت، مواصلات، قیام اور خوردنی اشیاء پر مشتمل سروسز سیکٹر کی قدری محاصل میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سالانہ جی ڈی پی میں ایک سال قبل کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 7.2 فیصد کی شرح سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ان اعداد و شمار کے حوالے ٹویٹر پر اپنا جائزہ پیش کرنے والے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ تمام تر اقتصادی حملوں اور چالوں کے باوجود مضبوط بنیادوں پر شرح نمو کا سفر جاری ہے اور ترکی دنیا کے تیز ترین رفتار سے ترقی کی جانب گامزن ممالک کی صف میں شامل رہنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : کامرس